اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل تین برس میں پانچویں مرتبہ عام انتخابات کا اعلان

وزیراعظم نفتالی نے اگلے ہفتے پارلیمنٹ تحلیل کرکے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا ہے، عبوری وزیراعظم یائرلاپیڈ ہوں گے


ویب ڈیسک June 21, 2022
اسرائیل

کراچی: اسرائیلی وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کردیا، صیہونی ریاست میں 3 برس کے دوران پانچویں مرتبہ الیکشن کا انعقاد ہورہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی رکن پارلیمنٹ غیدہ ریناوی کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد اتحادی حکومت ایوان میں اکثریت کھو بیٹھی تھی جس کے بعد نفتالی بیننٹ نے اتحادیوں کو یکجا کرنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔

اکثریت کھونے کے بعد وزیراعظم نفتالی بیننٹ نے اگلے ہفتے پارلیمنٹ (کنیسٹ) تحلیل کرنے اور قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد وزیر خارجہ یائر لاپیڈ عبوری وزیراعظم ہوں گے۔

پارلیمنٹ تحلیل ہونے کے بعد اسرائیل کی 36 ویں حکومت مؤثر طور پر ختم ہو جائے گی اور تین برس کے دوران صیہونی ریاست میں پانچویں مرتبہ الیکشن کا انعقاد ہوگا۔

واضح رہے کہ مئی میں خاتون رکن پارلیمنٹ غیدہ ریناوی کے پارلیمانی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد اسرائیل کی موجودہ اتحادی حکومت کل 120 میں سے صرف 59 ارکان کی حمایت حاصل ہے، غیدہ ریناوی سے قبل بھی ایک رکن پارلیمنٹ اتحادی حکومت سے علیحدگی اختیار کرچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں