واٹس ایپ اپنے اہم فیچر میں اضافہ کرنے جا رہا ہے
رپورٹ کے مطابق فی الحال اس فیچر کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور اس کو آئندہ کسی اپ ڈیٹ میں جاری کر دیا جائے گا
BERLIN:
انسٹینٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میسج کے جواب میں بھیجی جانے والی ایموجیز میں اضافہ کرنے جا رہی ہے۔
WABetaInfo کے مطابق میٹا کی ذیلی کمپنی میسج کے جواب میں بھیجے جانے والی ایموجیز میں اضافے پر کام کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اینڈرائیڈ کے لیے مختص واٹس ایپ بِیٹا کے میسج پر ردِ عمل کے لیے تمام ایموجیز شامل کی جا چکی ہیں اور کمپنی اب آئی او ایس میں تمام ایموجیز کی شمولیت پر کام کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فی الحال اس فیچر کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور اس کو آئندہ کسی اپ ڈیٹ میں جاری کر دیا جائے گا۔
فی الوقت واٹس ایپ میسج کے جوابات میں ردِ عمل کے لیے محدود ایموجیز موجود ہیں جن میں 'دل'، 'لائک کے لیے انگوٹھا'، 'ہنسنے کا ایموجی'، 'حیرت کا ایموجی'، 'اداس ایموجی' اور 'دونوں ہاتھوں' والا ایموجی شامل ہے۔
کمپنی کی جانب سے اضافہ کر دیے جانے کے بعد '+' کا نشان شامل کر دیا جائے گا جس سے صارف اپنی پسند کا ایموجی چن سکیں گے۔
WABetaInfo کی جانب سے جاری تصویر میں دِکھایا گیا ہے کہ اس فیچر میں جب آپ ایموجی کا انتخاب کر رہے ہوں گے تو اس میں'ریسینٹ رسپانس' کا حصہ بھی ہوگا۔
اسکرین شاٹ کے مطابق نئے فیچر کے بعد صارف اپنے مطلوبہ ایموجیز کو ڈھونڈ بھی سکیں گے۔