اسٹیٹ بینک کی زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر ختم ہونے کی تردید
8.9 ارب ڈالر کے سرکاری ذخائر مکمل طور پر قابل استعمال ہیں جو سونے کے ذخائر کے علاوہ ہیں، اسٹیٹ بینک ترجمان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ختم ہونے کی تردید کردی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہوگئے یا انہیں خرچ نہیں کیا جاسکتا۔
ایس بی پی ترجمان کے مطابق 8.9 ارب ڈالر کے سرکاری ذخائر مکمل طور پر قابل استعمال ہیں جو سونے کے ذخائر کے علاوہ ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدی ادائیگیاں روکنے اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ نہ ہونے کی اطلاعات بے بنیاد اور غلط ہیں۔
بیان کے مطابق اسٹیٹ بینک نے درآمدی ادائیگیاں نہیں روکیں کمرشل بینکوں کے پاس ادائیگیوں کے لیے خاطر خواہ ذخائر موجود ہیں جبکہ رواں ماہ کے دوران انٹربینک مارکیٹ سے 4.7 ارب ڈالر کی درآمدی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔