عثمان بزدار کے بھائیوں کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن کے چھاپے

واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ کے بھائی اور رشتہ دار اینٹی کرپشن کو مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں


ویب ڈیسک June 21, 2022
فوٹو:فائل

ISTANBUL: سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بھائیوں کی گرفتاری کےلیے اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیم نے چھاپے مارنا شروع کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب و رہنما پاکستان تحریک انصاف عثمان بزدار وزارت عالیٰ کا منصب چھوڑنے کے بعد مسلسل مشکلات کا شکار ہیں۔

حالیہ دنوں عثمان بزدار کے خلاف سرکاری زمین ہتھیانے کا کیس چل رہا ہے، اس سلسلے میں اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیم عثمان بزدار کے بھائیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے عثمان خان بزدار کی ڈیرہ غازی خان اور تونسہ میں رہائشگاہوں پر بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا تاہم ملزمان گھر میں موجود نہ تھے جس کی وجہ سے کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ
900ایکڑ اراضی کے جعلی انتقال میں درج مقدمہ کے سلسلہ میں عثمان بزدار کے بھائیوں اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے گئے۔

مزید پڑھیں : سرکاری زمین اپنے نام منتقل کروانے کا الزام، عثمان بزدار کے خلاف مقدمات درج

واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ کے بھائی اور رشتہ دار اینٹی کرپشن کو مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں