چینی باشندوں کی رہائش گاہوں اور دفاتر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ

پولیس افسران کو گرد و نواح میں مشکوک افراد اور لاوارث سامان پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایت


ویب ڈیسک June 21, 2022
فوٹو فائل

ISLAMABAD: پنجاب پولیس نے چینی باشندوں کی رہائش گاہوں اور دفاتر کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی صدر حسن جاوید بھٹی نے بتایا کہ چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے، متعلقہ ایس ایچ اوز نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں اور سکیورٹی گارڈز کو اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ نقائص کو دور کرکے مؤثر سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اطراف میں پٹرولنگ مزید مؤثر بنانے کی ہدایات کی گئی ہے۔

ایس پی صدر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ گرد و نواح میں لاوارث سامان اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں، متعلقہ سرکل افسران حفاظتی انتظامات کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر اور یقینی بنایا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |