پی ایس پی کا ضمنی انتخاب میں گرفتار کارکنان کی رہائی کیلئے مظاہروں کا اعلان

حکومت سندھ کا رویہ متعصبانہ ہے ہمارے ساتھیوں کو گرفتار کرکہ ان پر دہشتگردی کے مقدمات بنائے جارہے ہیں، مسطفیٰ کمال

فوٹو: فائل

پاک سرزمین پارٹی نےقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 میں ضمنی انتخاب کے دوران گرفتار کارکنان کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا ہے۔


چئیرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے کہا ہے کےدہشتگردوں اور قاتلوں کی حمایت کرنے والوں کو بھی دہشت گرد اور قاتل سمجھتے ہیں،پاک سرزمین پارٹی کراچی کا امن کسی کوتباہ نہیں کرنے دے گی،قانونی و آئینی راستہ اختیار کرتے ہوئے اپنے شہید ساتھی اور اہلیان کراچی کو انصاف دلائیں گے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن و امان کی قیمت یہاں بسنے والوں نے اپنی جانوں سے ادا کی،کراچی والوں کا خون سستا نہیں ہےکہ کوئی بھی آکر شہر کو یرغمال بنا کر ہم پر مسلط ہو جائے،حکومت سندھ کا رویہ متعصبانہ ہےہمارے ہی ساتھی شہید اور زخمی ہوئے، پولیس جائے وقوع پر نہیں پہنچی اوراب ہمارے ہی ساتھیوں کو گرفتار کرکہ ان پر دہشتگردی کے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔
Load Next Story