کوئی بھی معاشرہ خواتین کو حقوق دیئے بغیر ترقی نہیں کر سکتا شہباز شریف

حقوق نسواں کے تحفظ اور اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، شہباز شریف


ویب ڈیسک March 08, 2014
آج پاکستان سمیت پوری دنیا میں خواتین کا عالمی دن بنایا جا رہا ہے. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ خواتین کوان کےحقوق دیے بغیر ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی معاشرہ خواتین کو حقوق دیئے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مذہبی، سماجی اور اخلاقی ذمےداریاں ادا کرنے کا عزم کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے حقوق نسواں کے تحفظ اور اور زندگی کے مختلف شعبوں میں ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ خواتین کو طاقتور بنائیں تا کہ وہ بھی مردوں کی طرح معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت پوری دنیا میں خواتین کا عالمی دن بنایا جا رہا ہے اور اس دن کی مناسبت سے ملک کے تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں خواتین کے حقوق کو اجاگر کرنے کے حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں