سدھو موسے والا کے قتل کیلئے ہتھیار پاکستان سے بھیجے گئے بھارتی میڈیا کا دعویٰ

پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ’متعلقہ حکام سے اس بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔


ویب ڈیسک June 22, 2022
گزشتہ ماہ سدھو موسے والا کو ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا(فائل فوٹو)

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آنجہانی بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے کیلئے ہتھیار پاکستان سے بھارت بھیجے گئے ہیں۔

بھارت پاکستان کے خلاف زہر اُگلنے سے باز نہ آسکا پاکستان اور سکھ برادری کے درمیان موجود دوستانہ تعلقات کو خراب کرنے کیلئے سدھو موسے والا کے قتل میں بھی پاکستان کا نام جوڑ دیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی پنجاب میں گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے لیے ہتھیار پاکستان سے بذریعہ ڈرون بھیجے گئے تھے۔

اس حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ کا بیان سامنے آیا ہے کہ 'متعلقہ حکام سے اس بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں' تاہم یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ بھارت میں ہوئی کسی بھی قسم کی دہشتگردی میں پاکستان کا نام زبردستی جوڑنے کی کوشش کی گئی ہو اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے پاکستان سے متعلق کئی مرتبہ ہرزہ سرائی کی جا چکی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے مبینہ مرکزی شوٹر پریورت عرف فوزی کو ڈرون کے ذریعے پاکستان سے ہتھیاروں کی کھیپ بھیجی گئی۔

بھارتی پولیس کے ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا ہے کہ 'اس کھیپ میں آٹھ دستی بم، ایک انڈر بیرل گرنیڈ لانچر، نو الیکٹرک ڈیٹونیٹرز اور ایک اے کے 47 شامل تھے۔ یہ ہتھیار اس قتل میں ناکامی پر ہنگامی صورت حال میں استعمال کے لیے رکھے گئے تھے'۔

واضح رہے کہ سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث 6 ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ کئی شارپ شوٹرز کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے جن کے زریعے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں