امریکا میں لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی3 افراد زخمی

طیارے میں 126 مسافر سوار تھے


ویب ڈیسک June 22, 2022
واقعہ میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا:فوٹو:سوشل میڈیا

امریکا میں لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی۔ واقعہ میں تین مسافرزخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکا کے میامی ائیرپورٹ پرلینڈنگ کے دوران ایک طیارے میں آگ لگ گئی تاہم کپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ واقعہ میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ طیارے میں 126 مسافر سوار تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے لینڈنگ گئیر پھنسنے کے باعث آگ لگی۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں