بھٹو مجیب کی اکثریت مان لیتے توملک نہ ٹوٹتا سراج الحق

نواز، زرداری، تبدیلی سرکار کو اسٹیبلشمنٹ نے مسلط کیا، دیر میں خطاب

اسلام آباد میں امیر جماعت سے ترک سفیر کی الوداعی ملاقات، تبادلہ خیال۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر ذوالفقار علی بھٹو، شیخ مجیب الرحمن کی عوامی منڈیٹ اور اکثریت تسلیم کرتے تو ملک دو لخت نہ ہوتا۔


امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے نوازشریف، آصف علی زرداری اور تبدیلی سرکار کو اسٹبلشمنٹ نے ہی ملک پر مسلط کیا تھا جس کی وجہ سے آج معیشت تہس نہس ہوگئی، حکمرانوں نے اپنے اقتدار اور کرسی کے لیے ملک کا جغرا فیہ تبدیل کیا اگر ذوالفقار علی بھٹو، شیخ مجیب الرحمن کی عوامی منڈیٹ اور اکثریت تسلیم کرتے تو ملک دو لخت نہ ہوتا، حکمرانوں کی غلط پالیسوں کی وجہ سے ملک امریکا اورائی ایم ایف کے ہاتھوں یرغمال ہے ، موجودہ نظام کے خلاف بغاوت اور جہاد فرض ہو گیا ہے.

لوئر دیر رباط میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ سودی نظام کی خاتمہ مہنگائی اور آئی ایم ایف کے پالیسیوں کے خلاف25 جون سے ٹرین مارچ کاآغاز کرینگے، سراج الحق نے کہا موجودہ بجٹ میں غریب عوام کیلیے کچھ نہیں،دریں اثناء امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ترک سفیر احسان مصطفی یوردکول نے الوداعی ملاقات کی۔
Load Next Story