قوم اپنی فوجی قیادت کی تصویرچوروں کے ساتھ نہیں دیکھنا چاہتیشیخ رشید

آج قومی سلامتی کا اجلاس کرپٹ اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کی سرپرستی میں ہو گا،شیخ رشید


ویب ڈیسک June 22, 2022
فوج کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے ملک کی ڈرائیونگ سیٹ پرہیں،شیخ رشید:فوٹو:فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج قومی سلامتی کا اجلاس کرپٹ اورمنی لانڈرنگ کرنے والوں کی سرپرستی میں ہوگا۔

شیخ رشید نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ آج قومی سلامتی کا اجلاس کرپٹ اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کی سرپرستی میں ہو گا۔ قوم اپنی فوجی قیادت کی تصویر چوروں کے ساتھ نہیں دیکھنا چاہتی۔ جنہوں نے فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی وہ ملک کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہیں۔پاک فوج کو گالیاں دینے والے آج قومی سلامتی کی میٹنگ میں کس منہ سے جائیں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ مجرموں اور ملزموں کو اقتدار دے کر نیب میں ترمیم کی گئی ہے۔ہمیں کم چائے پینے،آدھی روٹی کھانے کا مشورہ دینے والے خود اپنے گھروں کی زیبائش کے لیے اضافی بجٹ لیتے ہیں۔اتحادی پارٹیوں میں دوریاں پیدا ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ن لیگ کو سیاسی گڑھے میں پھینک کر پیپلز پارٹی خود رفو چکر ہو گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں