عامر خان کی تیز بارش میں بیٹے کے ساتھ فٹبال کھیلنے کی ویڈیو وائرل

اس ویڈیو کو اداکار کے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے


ویب ڈیسک June 22, 2022
عامر خان کو اپنے بیٹے آزاد کے ساتھ تیز بارش میں فٹبال کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے(اسکرین شاٹ)

ISLAMABAD: سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو اپنے بیٹے آزاد کے ساتھ تیز بارش میں فٹبال کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو عامر خان کے ان کے پروڈکشن ہاؤس 'عامر خان پروڈکشنز' کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ 'تیز بارش میں بھرپور مزے، عامر اور آزاد بارش میں فٹبال سیشن سے لطف اندوز ہورہے ہیں'۔



اس ویڈیو کو عامر خان کے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے ان کے مداح کمنٹ سیکشن میں عامر کی خوب تعریف کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ کئی مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ ان کی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں