منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی کی عبوری ضمانت منظور

عدالت نے 4 جولائی تک گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے رپورٹ بھی طلب کر لی


ویب ڈیسک June 22, 2022
مقدمہ درج کرنے سے قبل قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، درخواست گزار (فوٹو فائل)

ISLAMABAD: مسلم لیگ ق کے رہنمامونس الٰہی کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔

سابق رکن اسمبلی نے بینکنگ جرائم کورٹ لاہور میں منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کے لیے درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایف آئی اے نے 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام لگایا ہے جب کہ مقدمہ درج کرنے سے قبل قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کیے گئے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کے لیے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ مونس صاحب آپ نے کہا تھا کہ ضمانت نہیں کرواؤں گا، جس پر درخواست گزار نے جواب دیا کہ وکلا کی ہدایت پر عبوری ضمانت کروائی ہے۔ سب کام وکیل کی ہدایت پر کر رہا ہوں۔ کیس کے حوالے سے کوئی بات نہیں کروں گا ۔

یہ خبر بھی پڑھیے: مونس الہٰی کے شریک ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عدالت نے چوہدری مونس الٰہی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 4 جولائی تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں