گوادر تک بجلی لائن کی تعمیر کیلیے ایرانی کمپنی سے معاہدہ

اس ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے بجلی بلوچستان لائی جائے گی۔


ویب ڈیسک June 22, 2022
اس ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے بجلی بلوچستان لائی جائے گی۔

خرم دستگیر کے کامیاب دورہ ایران کے مزید ثمرات سامنے آگئے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان بجلی کی ترسیل کے دوسرے معاہدے پر بھی دستخط ہوگئے۔ وزارت توانائی نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ پولان تا گوادر بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کے لیے ایرانی کمپنی 'سونیر' کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ اس ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے بجلی بلوچستان لائی جائے گی۔

وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر خان نے گزشتہ دنوں ایران کا چار روزہ دورہ کیا جس میں انہوں نے توانائی ضروریات کے پیش نظر ایرانی حکام سے بجلی کی درآمد پر بات چیت کی۔

اس حوالے سے گزشتہ روز بھی پاکستان نے ایران سے گوادر کو 100 میگاواٹ اضافی بجلی کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں