توشہ خانہ ریفرنس مریم نواز نے نیا نیب قانون آنے تک التوا مانگ لیا

درخواست پر سماعت 17 اگست تک ملتوی کر دی گئی


ویب ڈیسک June 22, 2022
توقع ہے ایک دو دن میں نیب کا نیا قانون آجائے گا، وکیل مریم نواز:فوٹو:فائل

احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس میں دائر درخواست پرمریم نواز نے نیب کا نیا قانون آنے تک التوا مانگ لیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مریم نواز کی توشہ خانہ ریفرنس میں دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ مریم نواز نے درخواست پر نیب کا نیا قانون آنے تک التوا مانگ لیا۔

مریم نواز کے وکیل کا کہنا تھا کہ نیب کا نیا قانون آج یا کل آرہا ہے۔ توقع ہے ایک دودنوں میں نیب کا نیا قانون آجائے گا۔نیب کا نیا قانون آنے تک سماعت ملتوی کی جائے۔

احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کہا کہ جب گزٹ کی کاپی آجائے گی پھر اس درخواست کو دیکھیں گے۔ عدالت نے درخواست پرسماعت 17 اگست تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں