سابق ایم ڈی پی ایس او اور جنرل منیجر کے ریڈوارنٹ جاری کرنے کی ہدایت
پی اے سی نے 56 ارب روپے کے خلاف ضابطہ معاہدوں پر ملزمان کی جائدادوں کی تفصیلات مانگ لیں
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اسٹیٹ آئل کے سابق ایم ڈی اور جنرل منیجر کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔
پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی صدارت میں ہوا، جس میں پی ایس او کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی سے متعلق 56 ارب روپے کے خلاف ضابطہ معاہدوں پر بحث ہوئی۔ اجلاس میں سیکرٹری پٹرولیم نے کمیٹی کو بتایا کہ نعیم یحییٰ میر سابق ایم ڈی پی ایس او، سینئر جنرل منیجر ذوالفقار جعفری نے خلاف ضابطہ معاہدے کیے۔
دوران اجلاس چیئرمین پی اے سی نے ہدایت کی کہ جن لوگوں نے خلاف ضابطہ معاہدے کیےاور ملک سے باہر بھاگ گئے، ان کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں۔ جو لوگ بیرون ملک کی شہریت رکھتے ہیں، وہ کرپشن کرکے بھاگ جاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے خلاف اسی وجہ سے کارروائی بھی نہیں ہوتی کہ بعض سیاسی لوگوں کو بھی اس طرح کے لوگوں سے فنڈنگ ملتی ہے۔
چیئرمین نور عالم خان نے ہدایت کی کہ جو لوگ کرپشن کرکے بھاگے ہیں، ان کی جائدادوں کی تفصیلات لے کر آئیں۔ ان لوگوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات چیک کرکے نیب کو فراہم کی جائیں۔