سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی فضا بنارہی ہے حافظ نعیم

آر اوز کے نام پر پارٹی ورکرز بیٹھا دیئے گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی کراچی


ویب ڈیسک June 22, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) آر اوز کے نام پر پارٹی ورکرز بیٹھا دیئے گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی کراچی

LONDON: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کیا ہے کہ بلدیاتی امیدواروں کو وجہ بتائے بغیر کاغذات نامزدگی مسترد کیے جارہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر سندھ حکومت کی چھاپ لگی ہوئی ہے، جان بوجھ کر ایسی فضا بنائی جارہی ہے کہ الیکشن ملتوی ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی امیدواروں کو وجہ بتائے بغیر کاغذات نامزدگی مسترد کیے جارہے ہیں جبکہ لسٹوں میں نام تک موجود نہیں، انتخابات کی غیر شفافیت کو ختم کیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بتایا جائے پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک ضمنی انتخاب کنٹرول نہیں کرسکے تو پورا بلدیاتی انتخابات کیسے کنٹرول کریں گے۔ ضمنی انتخابات میں کھلے عام گولیاں چل رہی تھی اور رینجرز کو وہاں نہیں بھیجا گیا۔

انہوں نے سندھ حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آر اوز کی صورت میں پارٹی ورکرز بیٹھا دیے گئے ہیں، جو چاہتے ہی نہیں کراچی میں با اختیار شہری حکومت آئے، سوائے جماعت اسلامی کے ساری پارٹیاں مل کر بلدیاتی انتخابات سے فرار چاہتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں