اکشے کمار کی نئی فلم ’رکشا بندھن‘ کا ٹریلر جاری

مداح فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں

اکشے کمار کی یہ فلم 11 اگست کو سنیما گھروں کی زینب بنے گی(فائل فوٹو)

ISLAMABAD:
بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی آنے والی فلم 'رکشا بندھن' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

اکشے کمار بالی ووڈ کے سب سے مصروف اداکاروں میں سے ایک ہے جن کی ہر دوماہ میں کوئی نئی فلم ریلیز ہوتی ہے تاہم اس فلم کی کہانی تھوڑی منفرد ہے اس میں کوئی ایکشن یا رومانوی سین نہیں بلکہ ایک بھائی کا اپنی بہنوں کے لئے پیار اور ان کے لئے دی گئی قربانیوں کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

رکشا بندھن میں جہاں اکشے کو بہنوں کی شادی کرنے کے لیے مسائل درپیش ہیں تو وہیں ان کی اپنی بچپن کی محبت سے شادی کرنے کا خواب بھی ٹوٹتا نظر آرہا ہے۔



فلم کے ٹریلر کو اکشے کمار کے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے اور مداح فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اداکار کی اس فلم کے خوب چرچے ہو رہے ہیں اور مداح اپنے ردِعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
Load Next Story