پی ایس ایل کے حوالے سے بھارت جیسن رائے کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے لگا

انگلش اوپنر حال ہی میں آئی پی ایل کو ادھورا چھوڑ گئے تھے


ویب ڈیسک June 22, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) انگلش اوپنر حال ہی میں آئی پی ایل کو اھورا چھوڑ گئے تھے

RAWALPINDI: انگلینڈ کے جارح مزاج اوپننگ بلےباز جیسن رائے پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے دیئے گئے اپنے حالیہ بیان کے بعد سرخیوں میں آگئے۔

اسکائی نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں انگلش بلےباز جیسن رائے کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران کچھ چیزیں درست نہیں تھیں، لیگ کے دوران عجیب صورتحال تھی کیونکہ میں اچھی کرکٹ کھیل رہا تھا تاہم خوش نہیں تھا اور نہ لطف اندوز نہیں ہو رہا تھا۔

بھارتی میڈیا نے انٹرویو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹ کیا اور یوں انگلش کرکٹر سرخیوں میں آگئے، رائے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کے دوران ہوٹلوں میں طویل قرنطینہ اور خاندان سے دوری پر پریشان تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بہت مہینوں تک مختلف لیگز اور بائیو ببل کے باعث خاندان دور تھا، گزشتہ سال 50 سے زائد دن ہوٹل میں گزارے اور پھر جنوری میں میرے بچے کی پیدائش ہوئی اور اس سے دور وقت گزارنا پڑا۔

مزید پڑھیں: انگلش اوپنر جیسن رائے اپنے خالہ زار بھائی کے ہاتھوں بولڈ

جیسن رائے نے کہا کہ کورونا پابندیوں کے باعث وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ایڈیشن بھی ادھورا چھوڑ کرچلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ جیسن رائے پی ایس ایل 2022 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے تھے، جہاں انہوں نے صرف چھ میچ کھیل کر ایک سینچری اور دو نصف سینچریوں کی مدد سے 303 رنز بنائے تھے۔



دوسری جانب بھارتی میڈیا کی پی ایس ایل کے خلاف سازش پر پاکستانی مداحوں نے جواب دیئے اور تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت ہمیشہ کی طرح پی ایس ایل کو متنازع کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

1

کئی صارفین نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ رائے نے پی ایس ایل مکمل کی تھی جبکہ آئی پی ایل کو ادھورا چھوڑ کرچلے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں