زلزلے سے متاثرافغان عوام کوامداد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں آئی ایس پی آر

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسز چیفس نے افغانستان میں زلزلے اورسیلاب سے نقصان پراظہارافسوس کیا ہے


ویب ڈیسک June 22, 2022
زلزلے اورسیلاب سے متاثر افغان عوام کو امداد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں،آئی ایس پی آر:فوٹو:فائل

پاک فوج نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کو امداد فراہم کرنے کی پیش کش کردی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ افواج پاکستان افغانستان کے زلزلہ متاثرین کو ہرممکن امداد فراہم کرنے کوتیارہیں۔



ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسز چیفس نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے اورسیلاب سے ہونے والے جانی اورمالی نقصان پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں