ویڈیو اسکینڈل سابق چیئرمین نیب کی پی اے سی میں طلبی کا عندیہ

ہمیں ہر ایک کو سننا اور موقع دینا چاہیے، دونوں لوگ ہمارے لیے قابل احترام ہے، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

خاتون کی شکایت سابق چئیرمین نیب کو بھیج کر رپورٹ طلب کی ہے، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

کراچی:
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے ویڈیو اسکینڈل میں سابق چیئرمین نیب کو پی اے سی میں بلانے کا عندیہ ظاہر کردیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور طیبہ گل نامی خاتون کے ویڈیو اسکینڈل معاملے پر چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا ہے کہ ایک خاتون نے سابقہ چیئرمین نیب کے خلاف شکایت بھیجی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: قومی احتساب بیورو کی نجی ٹی وی پر چیئرمین نیب سے متعلق خبر کی تردید


اجلاس میں چیئرمین پی اے سی نے بتایا کہ طیبہ گل کی طرف سے سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال، ڈی جی نیب سلیم شہزاد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نور عالم خان نے خط کی کاپی میڈیا اور ممبران کمیٹی کو بھی دے دی۔ انہوں نے کہا کہ خاتون کی شکایت چئیرمین نیب کو بھیج کر رپورٹ طلب کی ہے ۔ کیا ہمیں سابق چیئرمین نیب اور خاتون کو بلانا چاہیے؟۔ ہمیں ہر ایک کو سننا اور موقع دینا چاہیے، دونوں لوگ ہمارے لیے قابل احترام ہے ، تاہم سابق چیئرمین نیب ہو یا کوئی اور، سب کو اختیارات کے ناجائز استعمال کا جواب دینا ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: مسلم لیگ (ن) کا چیئرمین نیب کیخلاف ویڈیو اسکینڈل کی پارلیمانی تحقیقات کا مطالبہ

واضح رہے کہ مئی 2019ء میں نجی ٹی وی نے چیئرمین نیب کی مبینہ ویڈیو اور غیر اخلاقی گفتگو نشر کی تھی۔
Load Next Story