خیبر پختونخوا حکومت نے سمری آٹو میشن سسٹم متعارف کروا دیا

سمری کی تخلیق، پراسس، منظوری اور ریویو سمیت تمام امور آٹو میشن سسٹم کے تحت ہوں گے


ویب ڈیسک June 22, 2022
خیبر پختونخوا ای سمری سسٹم متعارف کروانے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔ فائل : فوٹو

خیبر پختونخوا حکومت نے سمری آٹو میشن سسٹم (ای سمری سسٹم) متعارف کروا دیا، وزیراعلیٰ محمود خان نے ای سمری سسٹم کا باضابطہ اجراء کیا۔

خیبر پختونخوا ای سمری سسٹم متعارف کروانے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے، ای سمری سسٹم وفاق سمیت کسی بھی صوبائی حکومت نے تاحال متعارف نہیں کروایا ہے۔

سمری کی تخلیق، پراسس، منظوری اور ریویو سمیت تمام امور آٹو میشن سسٹم کے تحت ہوں گے۔

اس مقصد کے لیے ایک مخصوص موبائل ایپ بھی تیار کی گئی ہے اور سسٹم میں ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل سگنیچر کی سہولت بھی موجود ہے، کیو آر کوڈ، سمری، نوٹ اور پیرا مینجمنٹ، الرٹس، نوٹیفکیشن، آڈیو ویڈیو ہائی لائٹس وغیرہ سسٹم کے اہم فیچرز ہیں۔

کسی بھی سطح پر سمری پراسس میں تاخیر کی صورت میں خود کار طریقے سے الرٹ جاری ہو جائے گا۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے ای سمری سسٹم پر مؤثر طریقے سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ای سمری سسٹم کے اجراء کا مقصد سرکاری امور کی تیز رفتار انجام دہی ہے، اس سسٹم کے اجراء سے وقت کی بچت ہوگی اور سمریوں کا معیار بھی بہتر ہوگا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ای سمری سسٹم کا اجراء صوبائی حکومت کی ای گورننس حکمت عملی کے تحت اقدامات کا تسلسل ہے، صوبائی حکومت ای ٹینڈرنگ، ای بلنگ، ای بڈنگ اور ای پیمنٹ جیسے اصلاحات پہلے سے متعارف کروا چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں