پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان ہوگیا
قومی ٹیم 6 جولائی کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچے گی، ذرائع
لاہور:
پاکستان اور سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) نے دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان کردیا ہے، 16 جولائی سے 20 جولائی تک پہلا ٹیسٹ گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی 24 سے کولمبو کرے گا۔
قومی ٹیم 6 جولائی کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچے گی جبکہ قومی ٹیم 11 سے 13 جولائی تک تین روزہ میچ پریکٹس میچ کھیلے گی۔
دوسری جانب قومی ٹیم کا اعلان بھی کردیا گیا ہے جبکہ ٹیم کی سری لنکا روانگی سے قبل قومی کرکٹرز کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ بھی آفر کردیئےجائیں گے۔