لڑکی کی قابل اعتراض ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والا 55 سالہ ملزم گرفتار

ملزم اشفاق خلیل شکایت کنندہ کی ویڈیوز واٹس ایپ کے ذریعے شئیر کرنے اور اس کو بلیک میل کرنے میں ملوث تھا، حکام

—فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف ائی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے لڑکی کی قابل اعتراض ویڈیوز و تصاویر بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے بلیک میل کرنے میں ملوث 55 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق 55 سالہ ملزم اشفاق خلیل پر الزام ہے کہ وہ گزشتہ 3 مہینے سے مذموم عزائم اور مقاصد کے لئے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض ویڈیو اور تصاویر ریکارڈ کر کے واٹس ایپ کے ذریعے شئیر کرنے اور اسکو بلیک میل کرنے میں ملوث رہا ہے۔


سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی ٹیم نے ملزم کو راولپنڈی سے گرفتارکرکے اس کا موبائل فون قبضے میں لیکر فرانزک تجزئیے کے لیے لیبارٹری ارسال کردیا۔

حکام کے مطابق ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ و بلیک میلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے جس کے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے۔
Load Next Story