ایم کیو ایم کے خود ساختہ جلا وطن رہنما بابر غوری کا پاکستان واپسی کا فیصلہ

بابر غوری کو وطن واپسی پر گرفتار کرنے کا فیصلہ


ویب ڈیسک June 22, 2022
فوٹو:فائل

ایم کیو ایم کے خود ساختہ جلا وطن رہنما اور سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری نے عدالتی مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے سابق وفاقی وزیر سابق وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری کے وطن واپسی پر گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے5 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کر تے ہوئے انہیں متعلقہ کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے اور اور 14 دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔

وکیل درخوست گزا ر نے مؤقف اختیار کیا کہ بابر غوری وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، جس کے لیے انہوں نے 30جون کو وطن واپسی کیلئے ٹکٹ کروالی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بابر غوری کے خلاف احتساب عدالت میں ایک ریفرنس زیر سماعت ہے جبکہ ایف آئی اے نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس بھی درج کر رکھا ہے جو کہ اسلام آباد میں زیر سماعت ہے۔

بعد ازاں بابر غوری کی کراچی واپسی کے اعلان پر پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے اُن کی گرفتاری کی تیاری شروع کردیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی اداروں نے بابر غوری کی خلاف اہم ریکارڈ حاصل کرلیا،سیکورٹی اداروں نے صولت مرزا کی جے آئی ٹی کی روشنی میں نئے مقدمات قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جے آئی ٹی کے مطابق کے ای ایس ای کے ایم ڈی شاہد حامد قتل کی ہدایت بابر غوری کے زریعے دی گئیں۔

واضح رہے کے سابق وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری 2015 سے بیرون ملک میں مقیم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔