بڑھاپے میں دولت سے بے غرضی سخاوت نہیں ڈیمینشیا کی علامت ہے تحقیق

پیسے سنبھالنے میں مشکلات کا سامنا الزائمر کی بیماری کی ابتدائی علامت سمجھی جاتی ہے، محقق


ویب ڈیسک June 24, 2022
محققین کے مطابق پیسے سنبھالنے میں مشکلات کا سامنا الزائمر کی بیماری کی ابتدائی علامت سمجھی جاتی ہے

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ بڑھاپے میں دولت سے بےغرضی سخاوت کی علامت نہیں بلکہ اس بات کا انتباہ ہے کہ ممکنہ طور پر کوئی شخص ڈیمینشیا میں مبتلا ہے۔

لاس اینجلس کی جامعہ سدرن کیلی فورنیا کے محققین کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بزرگ افراد جو کسی ایسے شخص کو پیسے دینے کی چاہ رکھتے تھے جن کو وہ نہیں جانتے تھے کہ ان کے الزائمر میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ تھے۔

یہ تحقیق بزرگوں میں بے غرضی کے برتاؤ کا ایک سنجیدہ طبی حالت کے ساتھ تعلق سامنے لاتی ہے اور ایسے افراد کی دیکھ بھال کرنے والوں کو خبردارکرتی ہے۔

بزرگ افراد کے متعلق یہ بات پہلے سے جانی جاتی ہے کہ یہ کمزور ہوتی ذہنی حالت کے سبب جعل سازوں کا آسان ہدف ہوتے ہیں اور ان سے پیسے اینٹھنا آسان ہوتا ہے لیکن اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مثبت مثالیں بھی خطرے کی علامت ہوسکتی ہے۔

تحقیق کے رہنما مصنف اور جامعہ کے نیورو سائیکولوجی کے پروفیسر ڈاکٹر ڈیوک ہان نے ایک بیان میں کہا کہ پیسے سنبھالنے میں مشکلات کا سامنا الزائمر کی بیماری کی ابتدائی علامت سمجھی جاتی ہے۔

جرنل آف الزائمرز ڈیزیز میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے 70 سال کے قریب 67 بزرگ افراد کو جمع کیا۔ پھر ہر فرد کا جوڑ ایک ایسے شخص کے ساتھ بنایا گیا جس سے وہ کبھی بھی نہیں ملے تھے اور انہیں اپنے اور دوسروں کے درمیان تقسیم کےلیے 10 ڈالرز دیے گئے۔

ایک محقق کا کہنا تھا کہ یہ پہلی تحقیق ہے جس میں بیہیوریئل اکانومکس کا استعمال کرتے ہوئے اس تعلق کے متعلق جانا گیا۔ یعنی یہ ایک ایسا موقع تھا جہاں شرکاء کو پیسے دینے یا خود رکھنے کا فیصلہ کرنا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں