سویڈن کے کھلاڑی نے واشنگ مشین کو ہوا میں 14 فٹ اچھال دیا

جوہان ایسپنکرونا نے اٹلی میں اپنی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا

سویڈن کے شہر جوہان ایسپنکرونا نے واشنگ مشین کو ہوا میں بلند ترین مقام تک اچھالنےکا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ فوٹو: فائل

DOHA:
سویڈن کے ایک طاقتور شخص نے واشنگ مشین کو ہوا میں 14 فٹ 7 انچ تک اچھال کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوالیا ہے۔

یہ کارنامہ جوہان ایسپنکرونا نے قائم کیا ہے جنہوں نے اٹلی کے ایک شو میں اپنی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھاری بھرکم واشنگ مشین کو اتنی بلندی تک پھینک کر لتھوانیا کے زائڈروناس سیویکاز کا ریکارڈ توڑا ہے جسے ٹی وی پر براہِ راست نشر کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ زائڈروناس نے واشنگ مشین کو ہوا میں 13 فٹ اور 6 اعشاریہ 6 انچ تک بلند کیا تھا۔




جوہان ایسپنکرونا نے اٹلی کے شہر میلان میں میں حال ہی میں اپنے فن کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے پوری قوت سے جب واشنگ مشین کو اچھالا تو وہ ہوا میں کئی قلابازیاں کھاتی ہوئی بلندی پر گئی اور پھر زمین کا رخ کرکے دھڑام سے فرش پر گری۔
Load Next Story