بیٹے کا آن لائن گیمنگ کا نشہ والد کے اکاؤنٹ سے 39 لاکھ روپے اُڑگئے

ریٹائرڈ فوجی کے اکاؤنٹ سے رقم پہلے پے ٹی ایم سے کوڈا پیمنٹ میں گئی بعدازاں سنگاپور کے ایک بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہوگئی


ویب ڈیسک June 23, 2022
آن لائن گیم

ریٹائرڈ بھارتی فوجی کے بیٹے کے آن لائن گیم کھیلنے کی وجہ سے فوجی کے اکاؤنٹ سے 39 لاکھ (بھارتی کرنسی) روپے لٹ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر آگرہ سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ فوجی کے بیٹے کو آن لائن گیم کی عادت تھی جس کے باعث فوجی کا اکاؤنٹ خالی ہوگیا۔

بیٹا والد کے موبائل فون پر آن لائن گیم کھیل رہا تھا کہ اچانک فوجی کے اکاؤنٹ سے 39 لاکھ بھارتی روپے نکل گئے، جب ریٹائرڈ فوجی کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے سائبر کرائم میں شکایت درج کرائی۔

ریٹائرڈ فوجی نے پولیس کے سائبر کرائم ونگ کو بتایا کہ اکاؤنٹ سے رقم کیسے منتقل ہوئی اس کا کچھ علم نہیں اور نا ہی کوئی میسج موصول ہوا اور ہم نے کوئی ایپ بھی ڈاؤن لوڈ نہیں کی تھی۔

سائبر کرائم ونگ نے فوجی کی شکایت پر کارروائی کی اور فوجی کے اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی نکالیں، جس سے پتہ چلا کہ متاثرہ شخص کے اکاؤنٹ سے پہلے رقم پے ٹی ایم سے کوڈا پیمنٹ میں گئی بعدازاں سنگاپور کے ایک بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ بینک اکاؤنٹ کرافٹن کمپنی کا ہے جو 'بیٹل گراؤنڈ آن لائن انڈیا' کے نام سے ایک آن لائن گیم چلاتی ہے۔

پولیس نے کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ گیم میں ہتھیار اور دیگر خصوصیات حاصل کرنے کےلیے رقم ادا کرنی پڑتی ہے اور گیم آٹو پیمنٹ موڈ پر تھا جس کے باعث فوجی کا بیٹا گیم کھیلنے کے دوران چیزیں خریدتا تھا اور اکاؤنٹ سے 39 لاکھ روپے رقم خرچ ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں