پاکستان کی جانب سے افغان زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان روانہ

امدادی سامان میں کمبل،رہائشی خیمے اورضروری ادویات شامل ہیں


ویب ڈیسک June 23, 2022
پاکستان نے افغانستان کو مشکل گھڑی میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے:فوٹو:ایکسپریس نیوز

پاکستان کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان روانہ کردیاگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرپاکستان کی جانب سے افغان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان افغانستان بھیج دیا گیا۔آٹھ ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان میں رہائشی خیمے، ترپال، کمبل اور ضروری ادویات شامل ہیں۔این ڈی ایم اے نے امدادی سامان رات کو اسلام آباد سے روانہ کیا۔ پاکستان نے افغان حکومت اورعوام کو مشکل کی گھڑی میں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔

افغانستان میں گزشتہ روز زلزلے سے ایک ہزارافراد جاں بحق اورسیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |