سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ پولنگ کی تیاریاں مکمل

ایک کروڑ 14 لاکھ 92 ہزار 680 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے


Staff Reporter June 23, 2022
ایک کروڑ 14 لاکھ 92 ہزار 680 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے- فوٹو:فائل

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے 14 اضلاع میں پولنگ کی تیاری مکمل کرلی گئیں۔

ایک کروڑ 14 لاکھ 92 ہزار 680 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، مختلف کیٹگریوں کی 6083 نشستوں پر 22050 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ 1081 نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 2 کروڑ 95 لاکھ 44 ہزار 790 بیلٹ پیپرز استعمال ہونگے۔

الیکشن کمیشن نے 14 اضلاع میں 9290 پولنگ اسٹیشن اور 29977 پولنگ بوتھ بنائے ہیں، 102682 افراد پر مشتمل انتخابی عملہ بلدیاتی انتخابات میں خدمات انجام دے گا۔ 1504 نشستوں کے لیے 3942 امیدواروں کے مطابق مقابلہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں