’ٹاپ گن میورک‘ باکس آفس کی دوسری ہٹ فلم قرار

باکس آفس میں پہلے نمبر پر ڈاکٹر اسٹرینج برقرار

ٹاپ گن اب تک 90 کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے(فائل فوٹو)

ہالی ووڈ کے سپراسٹار ٹاپ کروز کی فلم ٹاپ گن میورک نے عالمی باکس آفس پر دوسرا نمبر حاصل کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹام کروز کی 1986 میں ریلیز ہونے والی فلم ٹاپ گن کے سیکوئل ''ٹاپ گن میورک'' نے عالمی باکس آفس پر 90 کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کرلیا۔

ٹاپ گن میوریک رواں سال باکس آفس پر سب سے زیادہ منافع کمانے والی دوسری بڑی فلم بھی بن گئی ہے جبکہ پہلے نمبر پر ڈاکٹر اسٹرینج برقرار ہے جو اب تک 94 کروڑ ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔ تاہم غیرملکی میگزین کا دعویٰ ہے کہ اگر ٹاپ گن میورک کی یہی مقبولیت برقرار رہی تو آئندہ ہفتوں میں یہ رواں برس کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن جائے گی۔


اگر ٹاپ گن میورک یہ ہدف حاصل کرتی ہے تو 'اسپائیڈر مین: نو وے ہوم' کے بعد یہ دوسری ایسی فلم ہوگی جو کورونا وائرس کے دنوں میں ایک ارب ڈالر کا بزنس کرے گی۔



جبکہ مزکورہ فلم صرف امریکا میں 47 کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کر کے مقامی باکس آفس پر پہلے ہی پہلی پوزیشن حاصل کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ فلم کی نمائش چین اور روس میں نہیں ہوسکی ہے اور اس فلم کو ریلیز ہوئے ابھی صرف 25 دن ہوئے ہیں اس کے باوجود ٹام کروز کی فلم 1 ارب ڈالر کا بزنس کرنے کے قریب ہے۔
Load Next Story