لاہورہائیکورٹ کے احکامات کی حکم عدولی ینگ ڈاکٹرزکااحتجاج جاری

ڈاکٹرزنےہڑتال نہیں کی تمام اسپتالوںمیں کام جاری ہے،انکی مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہےگا،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن۔

لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کونظراندازکرتے ہوئے پنجاب بھر میں دوبارہ احتجاج شروع کردیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ينگ ڈاكٹرز نے عدالتی احكامات كو نظراندازکرتے ہوئے سروسز اسپتال ميں ان ڈوراورآؤٹ سروس بند کردی۔


ینگ ڈاکٹرز نے لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کونظراندازکرتے ہوئے پنجاب بھر میں دوبارہ احتجاج شروع کردیا۔ ینگ ڈاکٹرز نے لاہورمیں سروسزاسپتال میں ان ڈوراورآؤٹ ڈورسروس بند کردی جبکہ جناح اسپتال کے ینگ ڈاکٹرزنے بھی کینال روڈ پر احتجاج کیا جس کے باعث اطراف کی سڑکوں پرشدید ٹریفک جام ہوگیا۔ ملتان ميں بھی ینگ ڈاکٹرزنے مطالبات کےحق میں نشتراسپتال سےنشترروڈ تک ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھاکہ کہا کہ انہوں نے ہڑتال نہیں کی تمام اسپتالوں میں کام جاری ہے، لیکن مطالبات کی منظوری تک ان کا احتجاج جاری رہے گا، ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کےساتھ مذاکرات میں چار نکات پر ڈیڈ لاک ہے جن میں ٹائم اسکیل پروموشن، میڈیکل آفیسرز کو سینئر رجسٹرار بنانا، ملازمت سےفارغ کئے گئے 463 ڈاکٹرز کی بحالی اور سینئر رجسٹرار کو 3 سال بعد اسسٹنٹ پروفیسر بنانا شامل ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story