ہیروئن کپڑے میں جذب کرکے جاپان اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ہیروئن کو کپڑے سے الگ کرنے کے لیے بیڈ شیٹوں کو لیبارٹری بھیجوا دیا گیا


Numainda Express June 23, 2022
ہیروئن کو کپڑے سے الگ کرنے کے لیے بیڈ شیٹوں کو لیبارٹری بھیجوا دیا گیا

اے این ایف نے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

منشیات بیڈ شیٹوں میں جذب کرکے کورئیر کے ذریعے اسمگل کی جارہی تھی۔ حکام کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف راولپنڈی کی ٹیموں نے چاندنی چوک راولپنڈی میں نجی کوریئر کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مارا۔

انہوں نے چکوال کے رہائشی اشفاق حسین کی جانب سے جاپان کے لیے بک کروائے گئے پارسل کو کھول کر چیک کیا تو پارسل میں پیک کی گئی 18 بیڈ شیٹوں میں مہارت سے جذب کرکے چھپائی گئی ہیروئن برآمد ہوئی، جسکا بیڈ شیٹوں سمیت مجموعی وزن 11 کلو گرام نکلا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ہیروئن کو کپڑے سے الگ کرنے اور مقدار کا تعین کرنے کے لیے قبضے میں لی گئی بیڈ شیٹوں و پارسل کو لیبارٹری بھیجوا دیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں