ای ٹکٹنگ چالان سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا
لاہور ہائیکورٹ نے سیف سٹی ای ٹکٹنگ چالان سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔
جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔
پنجاب حکومت نے ای ٹکٹنگ چالان غیر قانونی قرار دینے سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔
مزید پڑھیں؛ لاہور ہائی کورٹ نے سیف سٹی چالان غیرقانونی قرار دے دیا
یکم جون کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہر میں سیف سٹی ای ٹکٹنگ چالان کیخلاف تمام درخواستیں منظور کرتے ہوئے ای ٹکٹنگ چالان غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر کیمروں سے ای چالان نہیں کیا جاسکتا۔
واضح رہے کہ سیف سٹی اتھارٹی نے ٹریفک سگنلز پر کیمرے اور سنسرز لگا رکھے ہیں، جن سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودبخود چالان ہو جاتا ہے اور چالان گاڑی مالک کے گھر پہنچ جاتا ہے۔