نسیم شاہ انگلینڈ میں کلب کرکٹرز کی سہولیات کو دیکھ کر حیران رہ گئے

انگلش کرکٹرز کو دستیاب سہولیات کا 30 فیصد بھی پاکستان میں موجود نہیں، فاسٹ بولر


ویب ڈیسک June 23, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) نسیم شاہ انگلینڈ میں کلب کرکٹرز کی سہولیات کو دیکھ کر حیران رہ گئے

BRUSSELS: قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں کلب کرکٹرز کو فراہم کی گئی سہولیات کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

ٹی20 بلاسٹ میں انگلش کاؤنٹی کلب گلوسٹر شائر کی نمائندگی کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں کلب کرکٹرز کو جو سہولیات دستیاب ہیں اسکی 30 فیصد بھی پاکستان میں موجود نہیں۔ میرا تعلق لوہر دیر سے ہے جہاں کرکٹ کا کوئی گراؤنٹ نہیں تھا جبکہ سہولیات بھی نہ ہونے کے برابر تھیں۔

انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹیپ بال سے کرکٹ کھیل کر اس مقام تک پہنچا ہوں، انگلینڈ میں جب کلب کرکٹرز کی سہولیات دیکھتا ہوں تو انہیں خوش قسمت سمجھتا ہوں۔ پاکستان میں بہت سے کرکٹرز مشکل حالات کا سامنا کرنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے وابستہ ہوئے۔

مزید پڑھیں: پی سی بی اہم اجلاس: کرکٹرز کے معاوضوں میں اضافہ کیا جائے گا

ٹی20 بلاسٹ میں نوجوان فاسٹ بولر نے گلوسٹر شائر کے لیے تین میچ کھیلے ہیں جس میں وہ محض 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، انہوں نے 16 سال کی عمر میں انٹرنیشنل ڈیبیو آسٹریلیا کے خلاف کیا۔

نسیم شاہ نے 11 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 26 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔