بھارت میں اسلامو فوبیا کیخلاف آواز اٹھانے والے صحافی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک

ٹوئٹر مسلمانوں پرکئے جانے والے مظالم چھپانے کے لئے مودی سرکار کی مدد کررہا ہے، آسٹریلیوی صحافی


ویب ڈیسک June 23, 2022
آسٹریلیوی صحافی بھارت میں مسلمانوں پرمظالم کی ویڈیوزاپنے اکاؤنٹ پرشئیرکرتے ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

ٹوئٹر نے مسلمانوں پرمودی سرکارکے مظالم کی ویڈیوز شئیرکرنے پرممتاز صحافی سی جے ورلیمین کا اکاؤنٹ بلاک کردیا۔

ٹوئٹرنے مسلمانوں پر بھارتی حکومت اورانتہاپسندوں کے مظالم کی ویڈیو شیئرز کرنے اوراسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھانے پرآسٹریلیوی صحافی سی جے ورلیمین کا اکاؤنٹ بلاک کردیا۔

ٹوئٹرنے اکاؤنٹ بلاک کرنے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے مقامی انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت سی جے ورلیمین کا اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا ہے۔

صحافی، مصنف اورتجزیہ کار سی جے ورلیمین نے اکاؤنٹ بلاک ہونے کے بعد بیان میں کہا کہ ٹوئٹر نے نریندرمودی کی فسطائی حکومت کے مطالبے پر میرا اکاؤنٹ بند کیا۔ ٹوئٹر بھارتی حکومت کے تحفظ کے لئے کام کررہا ہے اورمسلمانوں پرکئے جانے والے مظالم چھپانے میں مودی سرکار کی مدد کررہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں