بھارت میں شادی کی تقریب میں دلہا کی ہوائی فائرنگ سے دوست ہلاک

فائرنگ کا واقعہ کیمرے میں ریکارڈ کر لیا گیا


ویب ڈیسک June 23, 2022
دلہے کا دوست بابو لال یادیو آرمی کا اہلکار تھا۔ فوٹو : فائل

بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی کی تقریب کے دوران دلہے کی ہوائی فائرنگ سے اسکا دوست ہلاک ہوگیا، جسے کیمرے نے ریکارڈ کر لیا۔

فائرنگ کا واقعہ ضلع سون بھدرا کے علاقے برہمن نگر میں پیش آیا۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کی تقریب کے دوران منیش مدھیشیا نامی دلہا اسٹیج پر کھڑا ہوکر جشن میں ہوائی فائرنگ کرتا ہے لیکن پستول سے نکلنے والی گولی اسکے دوست کو لگ جاتی ہے۔

https://twitter.com/BhokaalRahul/status/1539850001165058049?s=20&t=VWXb5BtGR6FkpSl1DnBwFg

دلہے کا دوست بابو لال یادیو آرمی کا اہلکار تھا جبکہ پستول بھی یادیو کی تھی۔

ایس پی سون بھدرا نے تصدیق کی ہے کہ دلہا اور ہلاک ہونے والا شخص آپس میں دوست تھے، گولی لگنے کے فوری بعد یادیو کو اسپتال منتقل کیا گیا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس افسر کے مطابق متاثرہ فیملی نے ایف آئی آر درج کروا دی ہے اور دلہے کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے میں استعمال ہونے والی پستول بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں