کوچ کی حاضر دماغی نے خاتون تیراک کوڈوبنے سے بچالیا

خاتوں کھلاڑی انیتا ایلوریز سوئمنگ کے دوران اچانک حواس کھو بیٹھیں


ویب ڈیسک June 23, 2022
فوٹو:فائل

کراچی: تیراکی کے بین الاقوامی مقابلے میں شریک امریکی تیراک انیتا ایلوریز کو کوچ نے حاضر دماغی کے ساتھ ڈوبنے سے بچالیا۔

بڈھےپاسٹ میں تیراکی کے دوران خاتوں کھلاڑی انیتا ایلوریز اچانک حواس کھو بیٹھیں ،تیراک انیتا کو ڈوبتا دیکھ کر کوچ اینڈریا فیونٹیس نےسوئمنگ پول میں چھلانگ لگا کر خاتون کھلاڑی کو بچالیا۔

کوچ اینڈریا کا کہنا ہے کہ آس پاس کھڑے لائٖف گارڈ سمیت کسی کی بھی طرف سے صورتحال کا نوٹس نہ لئے جانے پر انہوں نے فوری اقدام کیا اور ڈوبتی ہوئی کھلاڑی کو پول سے باہر نکالا۔

خاتون تیراک کو لائف گارڈ اور دیگر طبی عملے کی مدد سے فوری طور پر پول میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ریکوری کے بعد امریکی تیراک دوبارہ سوئمنگ کے مقابلے میں شریک ہوئیں اور بہتر انداز میں کارکردگی دکھا ئی تاہم ایونٹ کے جمعہ کے روز ہو نے والے مقابلوں میں ڈاکٹروں سے کی جانے والی مشاورت کے بعد شریک ہونگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔