پنجاب میں سفاک شوہر کے چھریوں کے وار سے بیوی قتل

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے


ویب ڈیسک June 23, 2022
فوٹو: فائل

کراچی: صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں درندہ صفت شوہر نے چھریوں کے وار کرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے ماناوالہ میں خاوند نے بیوی کو چھریاں مار کر قتل کیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا۔

بعد ازاں مانانوالہ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس نے فوری طور پر قتل کی تحقیقات کا بھی آغاز کردیا۔

خیال رہے کہ فی الحال قتل کی وجہ اور ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔