چکوال میں پیٹرول پمپ ملازم پرمنیجراور منشی کا وحشیانہ تشدد

پولیس نے پیٹرول پمپ کے منیجر اور منشی کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا


Staff Reporter June 23, 2022
—فائل فوٹو

کراچی: چکوال میں پولیس نے کام چھوڑنے پر پیٹرول پمپ ملازم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والے منیجر اور منشی کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ پیٹرول پمپ کے منیجر اور منشی نے ملازم کو کام چھوڑنے پر وحشیانہ تشدد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملازم کو کمرے میں بند کر کے کئی گھنٹے تک پائپ سے تشدد کیا گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ عامر حیات نامی نوجوان جو کہ بلکسر انٹرچینج کے قریب العباس پٹرولیم پرگزشتہ ڈیڑھ سال سے فلر کا کام کر رہا تھا نے چند روز قبل پٹرول پمپ سے کام چھوڑ دیا کہ وہ سعودی عرب جانا چاہتا تھا۔

پٹرول پمپ منیجر اور منشی نے کام نہ چھوڑنے سے انکار پر اسے پٹرول پمپ کے کمرے میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جس پر اس کی حالت غیر ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ شخص کی والدہ نورین اختر نے ایک لاکھ روپے دے کر بیٹے کی جان بخشی کروائی۔ نوجوان عامر حیات کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال پہنچایا گیا جہاں پر اس کا میڈیکل کیا گیا۔

نورین اختر نے بتایا کہ وہ گھروں میں کام کاج کر کے گزر بسرکر رہی ہے اور اس کا اکلوتا بیٹا جو کہ پٹرول پمپ پر ملازمت کرتا رہا اور بعد ازاں اسے باہر بھجوانے کے لیے کام چھوڑنا پڑا جس پر منیجر اور منشی نے اسے زبردستی کام پر لگانے کی کوشش کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں