دنیا کے وہ ممالک جہاں پیٹرول مہنگا اور سستا ترین ہے

واضح رہے کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی اوسط قیمت 308.54 روپے فی لیٹر ہے

دنیا میں سب سے مہنگا پیٹرول ہانگ کانگ جبکہ کم ترین قیمت میں وینزویلا میں فراہم کیا جارہا ہے۔

ایک طرف تو کورونا وبا نے دنیا کو مہنگائی کے دلدل میں دھکیلا تو دوسری طرف روس یوکرین جنگ کے باعث مہنگائی کے جن نے بے قابو ہوکر دنیا پر اپنی گرفت مضبوط کرلی اور اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹر شاکس بھی آرہے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں دنیا میں سب سے زیادہ مہنگا اور سستا ترین پیٹرول کن ملک میں ملتا ہے اور پیٹرول کی فروخت کے حوالے سے دنیا مہنگے تیرین سستے ترین دس ممالک کون سے ہیں۔

وہ ممالک جہاں پیٹرول سب سے مہنگا فروخت کیا جارہا ہے:

دنیا میں سب سے زیادہ مہنگا پیٹرول چین کے زیر انتظام برطانوی کالونی ہانگ کانگ میں ملتا ہے جہاں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 634 روپے ہیں۔

فن لینڈ : 562.63 روپے فی لیٹر
آئس لینڈ : 557.45 روپے فی لیٹر
ناروے : 544.48 روپے فی لیٹر
یونان : 539.30 روپے فی لیٹر
ڈنمارک : 534.11 روپے فی لیٹر
نیدرلینڈ : 526.33 روپے فی لیٹر
وسطی افریقین ریپبلک : 508.18 روپے فی لیٹر

موناکو : 503.00 روپے فی لیٹر
سنگاپور : 495.22 روپے فی لیٹر

وہ ممالک جہاں پیٹرول انتہائی کم قیمت پر عوام کو میسر ہے:

دنیا بھر میں شدید مہنگائی کے باوجود امریکی پابندیوں کا شکار ملک وینزویلا میں پیٹرول سب سے زیادہ سستا فروخت کیا جارہا ہے جہاں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 4.67 روپے ہے۔

خانہ جنگی کے شکار ملک لیبیا : 6.48 روپے فی لیٹر
چالیس برس سے عالمی پابندیوں کا سامنا کرنے والے ملک ایران : 11.41 روپے فی لیٹر
خانہ جنگی اور اسرائیلی و امریکی حملوں سے نبرد آزما ملک شام : 60.41 روپے فی لیٹر
الجیریا : 66.63 روپے فی لیٹر
کویت : 72.34 روپے فی لیٹر
انگولا : 78.30 روپے فی لیٹر
نائجیریا : 87.12 روپے فی لیٹر
ترکمانستان : 91.01 روپے فی لیٹر
ملائیشیا : 98.53 روپے فی لیٹر

واضح رہے کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی اوسط قیمت 308.54 روپے فی لیٹر ہے۔
Load Next Story