اداکار ورون دھون کا ابرار الحق کیلئے پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

ابرار الحق کا گانا بھارتی فلم ’جگ جگ جیو ‘ میں استعمال کیا گیا ہے

ورون دھون نے پاکستانی گلوکار اور ان کے گانے کی خوب تعریف کی(فائل فوٹو)

بھارتی اداکار ورون دھون نے پاکستانی گلوکار ابرارالحق کے لئے پیغام جاری کیا ہے جوکہ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے اداکار ورون دھون کے انٹرویو کی ایک کلپ وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکار ابرارالحق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نظر آہے ہیں، اداکار کہتے ہیں کہ'' 'میں ابرار جی کو یہی کہنا چاہوں گا کہ انہوں نے اورینجل گانا بہت بہترین گایا، ہمیں بہت اچھا لگا، جو ہماری میوزک کمپنی ہے اس نے گانے کے حقوق خریدے اور اب یہ گانا کافی اچھا چل رہا ہے، شکریہ ابرار''۔

یاد رہے کہ معروف ہدایتکار کرن جوہر اور ان کے پروڈکشن ہاؤس 'دھرما' نے اپنی نئی فلم 'جگ جگ جیو' میں ابرارالحق کا مشہور گانا 'نچ پنجابن' تبدیل کرکے استعمال کیا ہے۔

جس پر ابرارالحق نے اظہار برہمی کرتے ہوئے بالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار کرن جوہر اور ان کے پروڈکشن ہاؤس پر اجازت کے بغیر گانا ''نچ پنجابن'' اپنی فلم میں استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا۔

Load Next Story