سری لنکا میں پیٹرول کی قلت کے باعث پارلیمنٹ کا اجلاس منسوخ
سری لنکا کو 70 سال سے زائد عرصے میں سب سے زیادہ سنگین معاشی بحران کا سامنا ہے
BEIRUT:
سری لنکا میں پیٹرول کی سنگین قلت کے باعث پارلیمنٹ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ارکان پارلیمنٹ نے پیٹرول کے غیرضروری استعمال کو روکنے کے لئے پارلیمنٹ کے اجلاس کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پارلیمنٹ کا اجلاس دو روز ہونا تھا۔
سری لنکا کو 70 سال سے زائد کے عرصے میں سب سے سنگین معاشی بحران کا سامنا ہے۔ سری لنکا کے مرکزی بینک کے گورنر ملک کے دیوالیہ ہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔ ملک میں غیرملکی کرنسی کی قلت کے باعث خوراک، تیل اورادویات کی درآمد روک دی ہے۔ایندھن کی قلت کی وجہ سے ملک میں بجلی کی بھی کمی ہوگئی ہے اور شہری پیٹرول اور ایندھن کے لیے گھنٹوں قطار میں لگنے پر مجبور ہیں۔