کالام میں خاتون سیاح کیساتھ جنسی زیادتی کا الزام ہوٹل مالک سمیت دو ملزمان گرفتار

نامعلوم شخص نے ٹینٹ میں داخل ہوکر میری بیوی کیساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی، شوہر


ویب ڈیسک June 24, 2022
سوات پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ فوٹو : فائل

RAWALPINDI: سیاحتی مقام کالام مہوڈنڈ میں سیاح خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں پولیس نے ہوٹل مالک سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

شوہر محمد ارسلان کے مطابق نامعلوم شخص نے ٹینٹ میں داخل ہوکر میری بیوی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی، چاقو تھامے شخص ٹینٹ میں داخل ہوا اور میری مزاحمت پر مجھ پر حملہ کرکے زخمی کر دیا، شور مچانے پر لوگ آگئے اور ملزم بھاگنے میں کامیاب ہوا۔

سوات پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس ایچ او اقبال خان کا کہنا ہے کہ ملزم حبیب الرحمان اور ہوٹل مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |