ہیرا پھیری 3 کب ریلیز ہوگی پروڈیوسر نے بتا دیا
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سن 2000 کی کلٹ کلاسک کامیڈی فلم 'ہیرا پھیری' میں اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول شامل تھے، جس کی ریمیک 2006 میں پھر ہیرا پھیری کے عنوان سےبنائی گئی تھی۔
تاہم اب فلموں کے شائقین کو ایک مرتبہ پھر اکشے، سنیل اور سب کے دلوں پر راج کرنےوالے پریش راول ہنسی کا طوفان بکھیرتے' ہیرا پھیری 3 'میں نظر آئیں گے۔
بالی ووڈ ہنگامہ کو انٹرویو دیتے ہوئے فلم کے پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈوالا نے فلم کے تیسرے پارٹ کو جلد ریلیز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ'' تیسری فلم کی کہانی پر اصل اسٹار کاسٹ کے ساتھ کام جاری ہے، آپ اسے بہت جلد ایک ہی اسٹار کاسٹ اکشے جی، پریش بھائی اور سنیل جی کے ساتھ دیکھیں گے۔
یاد رہے کہ ہیرا پھیری سن 2000 کی ایک ایسی مزاحیہ فلم تھی جس کی مقبولیت آج بھی برقرار ہے اور اس فلم کے کرداروں پرآج بھی میمز بنائے جاتے ہیں جو آئے دن سوشل میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں۔