صنعتوں پر سپر ٹیکس عائد ہونے سے اسٹاک مارکیٹ میں مندی

100 انڈیکس میں اچانک 2063 پوائنٹس کی کمی، سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان

فوٹو: فائل

وزیراعظم کی جانب سے صنعتوں پر سپر ٹیکس عائد کرنے کے بعد اچانک اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی، 100 انڈیکس میں یک دم 2063 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صنعتوں پر سپر ٹیکس عائد کیا گیا ہے جس کے سبب سرمایہ کاروں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے سرمایہ نکال لیا جس کے سبب پاکستان اسٹاک مارکیٹ اچانک کریش کرگئی۔


یہ پڑھیں : وزیرِاعظم کا بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا اعلان

سرمایہ نکلنے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس اچانک 2063 پوائنٹس کم ہوکر 40663 کی سطح پر آگیا جس کے سبب سریہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔
Load Next Story