پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد اور معاوضوں میں اضافہ
سینٹرل کنٹریکٹ میں پہلی بار ریڈ اور وائٹ بال متعارف کرارہے ہیں، رمیز راجہ
پی سی بی گورننگ بورڈ نے نئے مالی سال کے لیے 15 ارب روپے کی منظوری دے دی، سینٹرل کنٹریکٹ کے کھلاڑیوں کی تعداد اور ان کے ماہانہ معاوضوں میں اضافہ کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ بات پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ رمیز راجہ نے بتایا کہ پی سی بی کے گورننگ بورڈ نے نئے مالی سال کے لیے 15 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے، منظور شدہ بجٹ کا 78 فیصد کرکٹ سے متعلقہ سرگرمیوں پر خرچ ہوگا۔
رمیز راجہ نے بتایا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے کھلاڑیوں کے مشاہرہ میں اضافہ کر دیا گیا ہے، مینز سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی تعداد 20 سے بڑھا کر 33 کردی گئی ہے ساتھ ہی ہم سینٹرل کنٹریکٹ میں پہلی بار ریڈ بال اور وائٹ بال متعارف کرا رہے ہیں۔
چیئرمین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ورلڈ کپ ٹی 20 میں ٹیم بدلنا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرانے سے ٹیم کی کمرشل ویلیو میں اضافہ ہوا۔
رمیز راجہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم بدلنے سے چیئرمین کی تبدیلی روایت ہے تو یہ ٹھیک روایت نہیں۔