نیشنل گیمزاکتوبرکے بجائے اب دسمبرمیں ہوں گے

واضح رہےنیشنل گیمز کا انعقاد 16سے 22اکتوبرتک اپنے شیڈول کے مطابق لاہورمیں کیا گیا تھا


ویب ڈیسک September 13, 2012
واضح رہےنیشنل گیمز کا انعقاد 16سے 22اکتوبرتک اپنے شیڈول کے مطابق لاہورمیں کیا گیا تھا، فوٹو فائل

پنجاب اسپورٹس بورڈ اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کا تنازع حل نہ ہوسکا لہذہ نیشنل گیمزاب اکتوبر کی بجائے دسمبر میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن اور کھیلوں کی فیڈریشنوں کا ہنگامہ خیز اجلاس لاہور میں ہوا جس میں پنجاب اسپورٹس بورڈ کی جانب سے نیشنل گیمز کے انعقاد میں رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ پنجا ب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید شاہد علی نے اجلاس کے دوران کہا کہ وہ ان ہی وجوہات کی بناپر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہیں لیکن اجلاس میں موجود کھیلوں کی فیڈریشنز کے مخلتف عہدیداروں نے ان کا استعفیٰ مستردکردیا۔سید شاہد علی کو ایک بار پھرنیشنل گیمز کے انعقاد کے لئے فنڈز کی کمی دورکرنے کے لئے پنجاب حکومت سے مذاکرات کرنے کا اختیاردیا گیا۔

اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل گیمز یوتھ فیسٹیول کا حصہ نہیں ہوں گے لہذہ یہ گیمز 17سے25دسمبرتک ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں