پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

حالیہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.01 فیصد اضافہ ہوا، محکمہ شماریات


ویب ڈیسک June 24, 2022
مہنگائی کی شرح میں اضافہ

LONDON: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حالیہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.01 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی بارے ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 28.05 فیصد رہی جبکہ 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 4 کی قیمتوں میں کمی اور 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

محکمہ شماریات کے مطابق 24 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 1.01 فیصد زائد رہی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ان میں پیاز، آلو، دال چنا،دال مسور،دال ماش،دال مونگ،آٹا،، چائے، گھی بریڈ، ٹوائلٹ صابن، صوفی واشنگ صابن سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔

علاوہ ازیں جن اشیا کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ان میں ٹماٹر،چکن،کیلا اور سرسوں کا تیل شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں