پولیس نے منگھوپیر سے ملنے والی خاتون کی لاش کی گتھی سلجھا لی
مقتولہ کے شوہر یاسر کے دوست سمیع اور علی کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس
SEOUL:
پولیس نے چند روز قبل منگھوپیر سے ملنے والی خاتون کی لاش کی گتھی سلجھا لی اور دو مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل منگھوپیر کے علاقے میں ایک خاتون کی لاش ملی تھی جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔ لاش کے ساتھ ہی خاتون کی کمسن بچی بھی روتی ہوئی ملی تھی۔
اس سلسلے میں ایس ایس پی ویسٹ انویسٹی گیشن ایس ایس پی عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ پولیس نے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے، مقتولہ کی شناخت ممتاز بیگم کے نام سے کی گئی تھی جوکہ گلشن اقبال کی رہائشی تھی۔
اس حوالے سے مقتولہ کی ماں کا بیان لیا جس میں اس نے اپنے داماد یاسر پر قتل کا الزام عائد کیا تھا۔ پولیس نے دیگر شواہد کی بنیاد پر قتل میں ملوث یاسر کے دوست سمیع اور علی کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کی تصویریں بھی مقتولہ کی کمسن بیٹی کو دکھائی تو اس نے بھی پہچان لیا تاہم پولیس کے پاس دیگر شواہد بھی موجود ہیں جوکہ ان دونوں کے قتل کی اس واردات میں ملوث ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم سمیع مقتولہ کے شوہر یاسر کا دوست تھا اور اکثر اس کے گھر پر آنا جانا رہتا تھا۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے ۔